مہمند ایجنسی، بی ڈی پارٹی کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا

سرچ آپریشن کے دوران 2 مشکوک افراد گرفتار

بدھ 2 مئی 2018 23:34

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی امان غنڈی میں بی ڈی پارٹی کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرچ آپریشن کے دوران 2 مشکوک افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے مطابق بدھ کے روز تحصیل صافی کے علاقہ امان غنڈی میں سیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل پارٹی کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سر آپریشن کے دوران 2 افراد کو شک کی بناء پر گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز حکام نے مقامی عمائدین کے ساتھ مشترکہ جرگہ کیا۔ جس میں قومی مشران پر علاقائی ذمہ داری ادا کرنے پر زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :