مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 مئی کو ہوگی

بدھ 2 مئی 2018 23:34

فیصل آباد۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) مرکز قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 مئی بروز منگل کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتا یا کہ یہ قرعہ اندازی رواں سال کی 15ویں اور مجموعی طور پر 74ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

انہوںنے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔انہوںنے بتا یا کہ اس موقع پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب انعام یافتگان کا چنائو کیا جائیگا۔