حکومت نے واجبات کی وصولیوں کا ٹارگٹ رواں ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

بدھ 2 مئی 2018 23:35

فیصل آباد۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) حکومت نے لینڈ ریونیو،واٹرریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کا ٹارگٹ ہر صورت رواں ماہ مئی میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ روزانہ کی رپورٹ سے ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔اس ضمن میںڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی نے ضلع کے ریونیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ضمن میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے لینڈ ریونیو،واٹرریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیپٹل ویلیو ٹیکس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی کا ٹارگٹ ہر حال میں رواںماہ مئی میں مکمل ہونا چاہیے اوراس ضمن میں روزانہ کی رپورٹ سے ڈی سی آفس کو بھی آگاہ ر کھا جائے ۔انہوں نے ریونیو ریکارڈ کے تمام معاملات کو شفاف اور درست رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ نچلی سطح پر ریونیو سٹاف کی کارکردگی پر گہری نظر رکھی جائے۔انہوں نے زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بقیہ کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس ضمن میں درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے مئو ثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔انہوں نے زیر التواء انکوائریز کو بھی تیز رفتاری سے نمٹانے کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :