تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ دو فٹ تک رہ گیا

بدھ 2 مئی 2018 23:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ دو فٹ تک رہ گیا، پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 9 پیداواری یونٹ بند جبکہ پانچ یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بجلی کی پیداوار و صوبوں کو آپیاشی کیلئے پانی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ہے، بجلی کی پیداوار و صوبوں کو آپیاشی کیلئے پانی کی فراہمی کا ذخیرہ دو فٹ تک رہ گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1388 فٹ پر آ گئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1386 فٹ ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 35 ہزار 300 کیوسک ہے جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 40 ہزار کیوسک ہے۔

ڈیلی رپورٹ میں تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ صورت حال کے حوالہ سے بتایا گیا کہ ڈیم میں پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 9 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں، صرف پانچ یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سے 204 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :