کراچی،جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے دیرینہ رکن سلیم بٹ علالت کے باعث انتقال کر گئے

بدھ 2 مئی 2018 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے دیرینہ رکن سلیم بٹ علالت کے باعث انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ منظور کالونی شان الٰہی مسجد کے باہر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم کی امامت میں اداکی گئی، نماز جنازہ میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب قیم محمد حسین محنتی ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید سمیت ذمہ داران ، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی ، سلیم بٹ کو ڈیفنس ویو قبرستان میں سپردخاک کیا گیا،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید نے سلیم بٹ کے انتقال پ رگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ، انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سلیم بٹ انتہائی محنتی اور فعال کارکن تھے اور گزشتہ 50برس سے جماعت اسلامی سے وابستہ تھے ، انہوں نے سلیم بٹ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ۔

#