چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 9 سالہ صائمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 2 مئی 2018 23:46

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے 9 سالہ صائمہ قتل کیس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 7 مئی کو ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ کو عدالت طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے قتل کیس میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کی نشاندہی پر ایک جگہ کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش بچی کو زیادتی کے لئے اغوا کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے زیادتی کی ناکامی اور چیخ و پکار پر اسے گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ صائمہ جروار کے معاملے کے متعلق پولیس کی جانب سے جلد اہم پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔