ایم ایم اے کے بننے کے بعد فرقہ واریت کا خاتمہ اور مسلکی بنیادوں پر اٹھنے والی منافرت کو دفن کردیں گے ، علامہ راشد محمود سومرو

بدھ 2 مئی 2018 23:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) مجلس عمل سندھ کے صدر اور جی یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی سامراجی قوتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ایم ایم اے کے بننے کے بعد فرقہ واریت کا خاتمہ اور مسلکی بنیادوں پر اٹھنے والی منافرت کو دفن کردیں گے عام انتخابات میں مجلس عمل کامیابی حاصل کرکے چاروں صوبوں اور وفاق میں حکومت بنائی گی آئندہ نیا وزیر اعظم بھی مجلس عمل کا ہوگا پی ایم ہائوس اور ایوان صدر پر ایم ایم ای کا پرچم لہرایا جائے گا سندھ بلوچستان پنجاب اور کی پی کے میں مجلس عمل حکومتیں بنائیں گی سامراجی قوتیں امریکا اور اس کے حواریوں کا متحد ہوکر مقابلا کیا جائے گا پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا اسلامی ممالک کے اندر فرقیواریت کے اندر مسلمانوں کا خوان بہایا جا رہا ہے مملکت خداداد پاکستان میں فرقیواریت اور دہشتگردی کا راستہ روکا جائے گا مولانا راشد محمود سومرو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کملہ بنیاد پر بنا تھا لیکن کلمہ والا نظام نافذ نہ ہو سکا ہے انہوں نے کہا مجلس عمل عوام کی تقدیر بنانے کیلئے امید کی آخری کرن ہے۔