ضلع میں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے خصوصی مہم 7مئی سے شروع ہو گی

بدھ 2 مئی 2018 23:49

ڈی جی خان۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ضلع ڈیرہ غازیخان میں چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے خصوصی مہم 7مئی سے شروع ہو گی جس میں 3382افرادی قوت فرائض انجام دے گی ۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اورمانیٹرنگ کو یقینی بنایاجائے گا۔ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت انتظامات کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس میں کیاگیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع کی حدود میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں ۔

(جاری ہے)

ضلع کے داخلی و خارجی مقامات پر متحرک ٹیمیںتعینات ہونی چاہئیں ․ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے داخلی و خارجی مقامات کے علاوہ اہم جگہوں پر 97ٹرانزٹ ٹیموں کے علاوہ 66فکسڈ اور 1396موبائل ٹیمیں کام کریں گی ․ ٹیموں کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرآئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر کامران اصغر ،ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عمارحسین ، ڈپٹی ڈ سٹرکٹ آفیسرز ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی ، ڈاکٹر عابد حسین ، ڈاکٹر زوہیب حسن اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :