ہماری تر قی کی بنیادیں مستحکم ہو نی چا ہئیں۔ڈپٹی کمشنر

بدھ 2 مئی 2018 23:50

وہاڑی۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ ہماری تر قی کی بنیادیں مستحکم ہو نی چا ہئیں اور حکو متی ہدایات کے مطابق مستحکم تر قی کے مقا صد کے حصول کے لئے ہمیں اپنی توانائی خرچ کر نی ہو گی جس کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو اپنی صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کر نا ہو گا ہمیں ایسی تر قی کر نا ہو گی جس سے غربت کا خاتمہ ہو۔

شہریوں کو بنیادی سہو لیات کی فراہمی ، ما حو لیاتی آلو دگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایس ڈی جیز کمیٹی کے اجلاس کی صدرات کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر پر وینشنل ہیڈ ایس ڈی جیز یونٹ شعیب بخاری ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ نادیہ ضیاء، ڈی ڈی سو شل ویلفیئر رائے اختر، سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر، ایکسین پبلک ہیلتھ غلام نبی، ایس ڈی او ہائی وے رانا بشیر ، ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری نذیر احمد ، اسسٹنٹ انجینئر لوکل گو رنمنٹ طا رق حبیب، چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی را ئو نعیم خالد، ڈی او انفر ا سٹکچر ملک منظور احمد ، ہیلتھ ڈیپا رٹمنٹ سے ڈاکٹر احمد نواز، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انوائرمنٹ با بر خان ، ایس این اے شیخ خرم سلیم، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلا ننگ مظفر خان اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی مو جود تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ ہمیں بین الا قوامی دنیا کا مقا بلہ کر نے کے لئے مستحکم ترقی کا راستہ اختیار کر نا ہو گا جس کے لئے ہمیں اپنے لو گوں کو صحت کی بہتر ین سہو لیات اور اعلی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کر نا ہوں گے صنفی تضادات کا خاتمہ کر نا ہو گا عوام کو پینے کے صاف پا نی فراہم کر نا ہوں گا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پر وینشنل ہیڈ ایس ڈی جی یونٹ شعیب بخاری نے کہا کہ ہمیں تر قی کے لئے ایسی توانائی پیدا کر نا ہو گی جو ما حو ل پر منفی اثرات پیدا نہ کرے نئی نئی ایجادات کی طرف آنا ہو گا ملک میں اکنا مک گروتھ کو بڑھا نا ہو گا اور مو سمی تغیر و تبدل کو سمجھنا ہو گا امن ، انصاف اور مستحکم اداروں کی بنیاد رکھنی ہو گی اور تمام مقا صد میں حصے دار بننا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :