ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے آپ خود محفوظ رہ سکتے ہیں، غلام مصطفی

بدھ 2 مئی 2018 23:50

وہاڑی۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک غلام مصطفیٰ کی ہدایت پرٹریفک ایجوکیشن یونٹ وہاڑی کے سینئر ٹریفک اسسٹنٹ محمد تسلیم اور ٹریفک اسسٹنٹ جاوید عزیز نے ڈی پی ایس سکول وہاڑی کے طلباء کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا جس میں طلباء نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔طلبا ء کو بتایا گیا کہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کے آپ خود بھی محفوظ رہ سکتے ہیں اور دوسرے روڈ یوزرز کیلئے بھی آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلباء کو ٹریفک حادثات کے نقصانات اور ان سے بچاو کی تدابیر کے متعلق بتایا گیا۔طلباء کو ہیلمٹ کے استعمال اور سیٹ بیلٹ کی افادیت کے بارے میں بتانے کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری ، ون ویلنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات بارے بتایا گیا۔ اس دوران طلباء میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے جبکہ آخر میں پرنسپل ڈی پی ایس سکول نے تمام طلباء کوٹریفک پولیس سے مکمل تعاون اور ٹریفک قوانین کو اپنانے کی سختی سے ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :