امریکا:جارجیا میں سی130طیارہ گرکرتباہ‘9ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 مئی 2018 11:45

امریکا:جارجیا میں سی130طیارہ گرکرتباہ‘9ہلاک
اٹالانٹا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 مئی۔2018ء) امریکی ریاست میں فوجی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر سواناہ کے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی فوجی طیارہ ہائی وے نمبر 21 پرگرکرتباہ ہوگیا۔

سی 130 طیارے میں عملے کے 5 ارکان اور 4 مسافر سوار تھے۔

(جاری ہے)

پورٹوریکو نیشنل گارڈ کے ترجمان میجرپول نے طیارے میں موجود 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورٹوریکو ایئر نیشنل گارڈ کا طیارہ اپنی تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بھی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمدردی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا یہ سی 130 طیارہ تقریباً ایک ماہ قبل سواناہ مرمت کیلئے لایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :