Live Updates

نواز شریف اور عمران خان سے متعلق دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 12:05

نواز شریف اور عمران خان سے متعلق دلچسپ انکشاف سامنے آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان نوجوان نسل کے لیڈر ہیں، سیاست میں ایسے ہی ہوتا ہے۔ دوستی دشمنی مستقل نہیں ہوتی۔ نواز شریف اور عمران خان کے درمیان کوئی جائیداد کا تنازعہ نہیں ہے ، ان کے مابین اقتدار کی جنگ ہے اور اقتدار کی جنگ جائیداد کی جنگ سے بھی زیادہ بڑی ہوتی ہے۔

نواز شریف نے خود عمران خان کو سیاست میں آنے کی دعوت دی تھی لیکن تب عمران خان نے کہا تھا کہ سیاست میرے بس کا روگ نہیں ہے۔ خود نواز شریف اپنے والد کے کوئی اتنے قابل بیٹے نہیں تھے ، سیاست میں آنے کے لیے نواز شریف پہلے تحریک استقلال میں گئے تھے پھر جنرل جیلانی کی شاگردی میں گئے ،اب ان کا تمام تر نقشہ بدلا ہوا ہے ،کہتے ہیں سیاست ایک چسکا ہے جس کو پڑ جائے اوہ اس کو چھوڑتا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اب عمران خان بھی تو پاپڑ بیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 1999میں عمران خان وزات عظمٰی کے امیدوار تھے لیکن نہیں بن پائے۔ بھٹو سے لے کر نواز شریف تک بڑےبڑے سیاستدان فوج کو برا بھلا کہتے آئے ہیں، لیکن ساتھ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ فوج بااختیارہے ۔ لیکن ان سب میں عمران خان کا رستہ مختلف ہے ،انہوں نے خدمت خلق کی ،اسپتال بنایا اور پھر اس بات کا احساس کیا کہ جو کچھ بھی ان کا عزم ہے وہ سیاست میں آ کر ہی پورا کر سکتے ہیں، لیکن ایک بات ہے کہ وہ کسی ڈکٹیٹر کے وزیر یا سفیر نہیں رہے ۔ عارف نظامی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات