Live Updates

متحدہ مجلس عمل پی ٹی آئی کوشکست سے دوچارکرے گی،مولاناحسین مدنی

جمعرات 3 مئی 2018 12:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) جے یوآئی (ف) پشاورکے سیکرٹری اطلاعات مولاناحسین احمد مدنی نے کہاہے کہ متحدہ مجلس عمل آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کوشکست سے دوچارکرے گی،جس دن سے مجلس عمل بحال ہوئی ہے بعض جماعتوں نے ایم ایم اے کے خلاف منفی پروپیکنڈہ شروع کیاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گڑھی راجکول دلہ زالہ روڈ ،قاضی کلے اورمدرسہ حیدریہ شاہین بازارمیں مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان آئے روزنئے منشورقوم کے سامنے پیش کرتے ہیں مگرافسوس ہے کہ اپنے منشورکی ایک شق بھی اپنی حکومت میں نافذ نہ کرواسکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات