ملک میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ‘حمودالرحمن

جمعرات 3 مئی 2018 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سندھ نیٹ بال ٹیم کے کپتان حمودالرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں نیٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے اورحکومت دیگر کھیلوں کی طرح نیٹ بال کے کھیل پر توجہ دے تاکہ نیٹ بال کے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر مزید میڈل لا سکیں، گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی ٹیم قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے یہ چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ایئرفورس، ہائرایجوکیشن کمیشن،پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہے، انہوں نے کہا کہ قومی نیٹ بال کے کھلاڑیوں نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے اور انہوں نے وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے اپیل کی ہے کہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات اور فیڈریشن کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کا بھی اعلان کریں، ایک سوال کے جواب میں حمودالرحمن نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں ایک خود انٹرنیشنل کھلاڑی رہ چکے ہیں اور ان کو معلوم ہے کہ کھلاڑی کی کس طرح رہنمائی کیا جاتی ہے اور وہ خود دلچسپی لے کر کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں، آخری پر انہوں نے سندھ نیٹ با ل ٹیم کو سندھ حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہی-