پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان نئی حکمت عملی میں مل کر کام کرے تو پاکستان اور خطے کے لیے کامیابی ہوگی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جنوبی ایشیا ہیلینا وائٹ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 3 مئی 2018 13:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان برائے جنوبی ایشیا ہیلینا وائٹ نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل چاہتا ہے،دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں،، پاکستاننئی حکمت عملی میں مل کر کام کرے تو پاکستان اور خطے کے لیے کامیابی ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستانی نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ہیلینا نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا شراکت دار ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی نئی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حکمت عملی میں کہا گیا تھا کہ 15 سال سے جو کچھ ہورہا ہے وہ صحیح نہیں، پاکستان بھی نئی حکمت عملی میں مل کر کام کرے تو پاکستان اور خطے کے لیے کامیابی ہوگی۔