وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ،

ایوان آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا

جمعرات 3 مئی 2018 13:41

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ،
اسلام آباد۔ 03 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وہ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی بجٹ 2018-19ء پر تقریر سننے کے لئے اجلاس کے آغاز پر ہی ایوان میں آگئے۔

(جاری ہے)

ایوان آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ اس دوران مختلف اراکین نے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی اور ان سے اپنے حلقے کے مسائل کے حوالے سے درخواستوں پر دستخط بھی کروائے۔