ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انڈر 23- گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے شاندار تقریب کا اہتمام

شاندار کامیابی پر مرد کھلاڑیوں کو سوات جبکہ خواتین کو گلیات کا ٹوور کرایا جائے گا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان

جمعرات 3 مئی 2018 13:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور نے انڈر 23- گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام مرد کھلاڑیوں کو سوات اور خواتین کو گلیات کا ٹوور کرایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس ہری پور کی طرف سے انڈر 23- گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سید فیاض علی شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر ساحرہ رحمان تھیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان اور ڈی ای او ایجوکیشن ثمینہ الطاف بھی موجود تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا او ر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان نے انٹر ڈسٹرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی کارکر دگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید فیاض علی شاہ نے تمام کھلاڑیوں سے خطاب کیا اور انٹر ڈسٹرکٹ میں خواتین کو 13 میں سے 8 گیمز جیتنے اور مردوں کو 15 میں سے 7 گیمز جیتنے پر مبارکباد دی اور اس شاندار کارکردگی پر خواتین کیلئے گلیات کے ٹوور جبکہ مردوں کیلئے سوات کے ٹوور کا اعلان کیا، ان گیمز میں دن رات محنت کرنے والے سپورٹس آفس کے ملا زمین کیلئے خصوصی اعزازیہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور احمد زمان کو ان کی سپورٹس کیلئے اعلیٰ خدمات پیش کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر سپورٹس حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کے اقدام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :