سی پیک کے تحت قبائلی علاقوں میں 3 اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے

جمعرات 3 مئی 2018 14:11

سی پیک کے تحت قبائلی علاقوں میں 3 اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قبائلی علاقوں میں 3 اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں تین اقتصادی زونز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ زون خیبر، شمالی وزیرستان اور ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان زونز کے قیام سے ان علاقوں میں روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔