چیئرمین نیب کی چیئرمین سینٹ سے ملا قات

چیئرمین نیب نے قومی احتساب بیورو کی سالانہ رپورٹ پیش کی، صادق سنجرانی کی کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب کی کوششوں کی تعریف

جمعرات 3 مئی 2018 15:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی ہے جس میں چیئرمین نیب نے قومی احتساب بیورو کی سالانہ رپورٹ پیش کی جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ چیئرمین نیب نے قومی احتساب بیورو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کی کوششوں اور کارکردگی کو سراہا۔ ۔