اداکارہ ماہرہ نظامی بیک وقت 5ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوگئیں

جمعرات 3 مئی 2018 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) اداکارہ ماہرہ نظامی بیک وقت 5ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوگئیں جبکہ ماہر ہ نظامی نے کہا ہے کہ مجھے فارغ وقت گزار نے کی بجائے کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہرہ نظامی اس وقت پاکستان ٹیلی ویژن کے مختلف ڈراموں کی ریکارڈنگز کیلئے لاہور اور دیگر شہروں میں مصروف ہیں اور انکے یہ ڈرامے جولائی اور اگست میں مکمل ہو جائیں گے ماہر ہ نظامی نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں ہمیشہ میعاری کام کو تر جیح دی ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی کے مطابق کام کر وں گی ۔

متعلقہ عنوان :