ایف بی آرعدالتی کیسزکےسبب رُکی وصولیوں کی تفصیلات دے،خورشیدشاہ

زیرالتواء کیسزکے باعث سرکارکی بڑئ رقم پھنسی ہوئی ہے،چیف جسٹس سےدرخواست کریں گے ماتحت عدالتوں سےجلد فیصلےکرائیں۔ چیئرمین پی اے سی سید خورشید شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مئی 2018 15:13

ایف بی آرعدالتی کیسزکےسبب رُکی وصولیوں کی تفصیلات دے،خورشیدشاہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید خورشید شاہ نےایف بی آرسےعدالتی کیسزکےسبب رکی وصولیوں کی تفصیلات مانگ لیں،سارے کیس کورٹس میں زیر التوا ہیں،چیف جسٹس سے درخواست کریں گے ماتحت عدالتوں سے جلد فیصلےکرائیں،امید ہے کہ پی اے سی کے خط کے بعد چیف جسٹس پورا کچرا صاف کر دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے آج یہاں پی اے سی کے اجلاس کی صدارت کی۔

جس میں ایف بی آر کےعدالتی زیرالتواء کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع چیئرمین پی اے سی خورشید شاہ نے کہا کہ ایف بی آرکے58 پیروں میں سے 5 کا جائزہ لیا۔ ہرپیرے میں یہی ہے کہ جواب نہیں آیا یا عدالتی اسٹے ہے۔ ایف بی آرکے عدالتی کیسزکی تفصیلات لے کرچیف جسٹس کوخط لکھیں گے۔ یہ بڑی رقم ہے جوسرکارکی پھنسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سارے کیس کورٹس میں زیر التوا ہیں۔

چیف جسٹس سے درخواست کریں گے ماتحت عدالتوں سے جلد فیصلےکرائیں۔ چیرمین پی اے سی خورشید شاہ نے کہا کہ پی اے سی چیف جسٹس کوخط لکھ کراپنے حصے کی ذمے داری پوری کرے گی۔ خوشی ہے کہ چیف جسٹس کوشش کر رہے ہیں کہ تمام کچرا صاف ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پی اے سی کے لیٹرکےبعدچیف جسٹس پورا کچرا صاف کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آرڈرکرکے ہتھکڑی لگانے کا اختیار نہیں۔