بجلی کے بغیر موٹر سائیکل کی بیٹری سے چلنے والا سستا ائیر کُولر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 15:58

بجلی کے بغیر موٹر سائیکل کی بیٹری سے چلنے والا سستا ائیر کُولر
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) : ملک بھر میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ گرمی سے نجات کے لیے گوجرانوالہ کے کاریگروں نے سستے روم کولرز مارکیٹ میں متعارف کروا دئے ہیں۔ بجلی ہو یا نہ ہو ، لوڈ شیڈنگ ہو یا نہ ہو ، شہریوں کو سستی ٹھنڈی ہوا فراہم کرنے کا مکمل انتطام ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے ہُنر مند اس کولر کو بنانے کے لیے موٹر سائیکل کی بیٹری کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کُولر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں موجود موٹر سائیکل کی بیٹری کو کُولر میں نصب سولر سسٹم سے چارج کیا جاتا ہے۔ اس کُولر کے مارکیٹ میں آنے کے بعد شہریوں نے یو پی ایس کی بجائے انہی کُولرز کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کُولر کی مارکیٹ قیمت 25 سو سے 5 ہزار کے درمیان ہے۔

متعلقہ عنوان :