بجلی کی تنصیبات چوری کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

جمعرات 3 مئی 2018 16:49

فیصل آباد۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد بلال صدیق کمیانہ نے فیصل آباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بھاری مالیت کی بجلی کی تنصیبات ، ٹرانسفارمرز، تاریںوغیرہ چوری کرنے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کے پولیس حکام کو ملزمان کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس حکام اپنے اپنے اضلاع میں بجلی کی تنصیبات کی حفاظت کیلئے سخت اقدامات کریں، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، فیصل آباد ریجنل پولیس کے ترجمان نے بتا یا کہ فیسکو حکام کی جانب سے ریجنل پولیس آفیسر کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ فیصل آباد ڈویژن میں بجلی کی تنصیبات کی چوری کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے اور حالیہ چند ماہ کے دوران برقی تنصیبات کی چوری کے سینکڑوں واقعات میں اب تک لاکھو ں روپے کا سامان چوری کیا جا چکا ہے،انہوں نے بتا یا کہ پولیس حکام پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر آئندہ کسی علاقہ میں ایسا واقعہ ہوا تو وہاں کے پولیس حکام سے باز پرس کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :