ٹیپو سلطان شہید کا219 واں یوم شہادت( کل ) منایا جائیگا

جمعرات 3 مئی 2018 17:56

عارفوالا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) سلطان فتح علی ٹیپو شہید کا219 واں یوم شہادت کل 4 مئی بروز جمعة المبارک کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا، وہ 20نومبر1750 ء کو پیداہوئے تھے ،سلطان فتح علی ٹیپو 1750ء میں بھارتی ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر پید اہوئے ،انہوں نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہدکی ، 1782ء میں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا، سلطان فتح علی ٹیپو4 مئی1799ء کو وفات پاگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :