20سینئر‘6جونیئر مرد باکسر اور7خواتین کے ہمراہ بلوچستان کی باکسنگ ٹیم کراچی پہنچ گئی

جمعرات 3 مئی 2018 19:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے ہونے والی سندھ بلوچستان دوستی باکسنگ سیریز کے لئے سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے‘ سیکریٹری اصغر بلوچ کے مطابق فدا حسین‘ رستم بلوچ‘ شیر محمد‘ جمیل خان‘صالح محمد سندھ سے جبکہ بلوچستان سے گل حسن‘ نقیب اللہ اور حاجی نادر خلجی شامل ہیں‘ جیوری میں اولمپیئن ملنگ بلوچ‘ حبیب اللہ جعفری‘ محمد صدیق قمبرانی‘ ٹائم کیپر عبدالرشید بلوچ شامل ہونگے‘واضح رہے کہ20سینئر اور6جونیئر مرد باکسر اور7 خواتین پر مشتمل بلوچستان باکسنگ ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے‘ سینئر باکسرز میں جلال الدین‘ ظفر خان‘ محمد قاسم‘ فیض اللہ‘ نوید‘ عبدالصمد‘ جعفر‘ یوسف خان‘دائود‘ محب اللہ‘عبدالمنان‘ سید جمال شاہ‘ نعمت اللہ‘ عثمان خان‘ عبدالناصر‘ اجمل‘ شبیر‘ نواز خان‘ عادل ہزارہ اور نوروز شامل ہیں جبکہ خواتین میں ملائکہ زاہد‘ شازیہ‘نادیہ‘ فاطمہ‘ صغرہ‘میمونہ بے بی اور مریم بی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ کی سینئر ٹیم میں شہروز کچھی‘ شاہ زیب‘ بادشاہ خان‘ احمد آفریدی‘ نعمان نصیب احمد‘عاقب علی‘ جلیل احمد‘ عابد علی‘ حماد حسین‘ عمر خان‘ زبیر خان‘عثمان‘نوید‘طاہر ایوب‘خلیل حیدر‘فیاض شیر‘ محمد حنیف‘یاسر علی‘ کلیم اللہ جبکہ جونیئر بوائز میں حماد‘ سمیر‘ہمدان‘شہباز‘ساجد رشید اور جمیل کچھی شامل ہیں‘خواتین میں ماریہ ‘گل جبیں‘ سعدیہ‘ مہرین‘حسن بانو اور سارہ شامل ہیں‘ عبدالستار‘خاور دین‘ عبدالخالق‘موسیٰ قمبرانی‘ رحیم جان اور محمد امین کو کوچز مقرر کیا گیا ہے۔

باکسنگ سیریز کراچی کے 4مختلف مقامات جن میں استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گرائونڈ‘لیاری پروجیکٹ باکسنگ کلب‘بیگم نصرت بھٹو کمیونٹی سینٹر‘استاد محمد ستو باکسنگ اسٹیڈیم چاکیواڑہ اورنارتھ کراچی جیمخانہ ناگن چورنگی میں4مئی سی8مئی تک جاری رہے گی۔