ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی پیسکو کو حویلیاں گرڈ اسٹیشن سے ملحقہ فیڈرز پر فوری طور پر لوڈ منتقل کرنے کی ہدایت

جمعرات 3 مئی 2018 19:08

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جا وید عباسی نے کہا ہے کہ لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیح رہی ہے اور گزشتہ 5سالو ں میں توانا ئی کی قلت پر قا بو پا نے کے لیے جنگی بنیا دوں پر اقداما ت اٹھائے گئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت کی مو ثر پا لیسیوں اور بر وقت اقدامات کی وجہ سے ملک میں لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو ا ہے ۔

انہوں نے ان خیا لات کا اظہا ر ایبٹ آباد PESCO کے ا علیٰ احکا م سے جمعرات کے روز پا رلیمنٹ ہا وس میں اپنی ہو نے والی ملا قات میںکیا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ حویلیا ں شہر اور اس سے ملحقہ علا قوں میں بجلی کے کم وولٹج کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تحصیل حویلیا ں سے لو ڈ شیڈنگ اورکم وولٹج کے خاتمے کے لیے مو جو دہ حکو مت نے 132kvگرڈ اسٹیشن قائم کیا ہے تا ہم اب تک پشاور الیکٹرک سپلا ئی کمپنی (PESCO) کی طرف سے اس گرڈ اسٹیشن کے فیڈرز پر لو ڈ منتقل نہیں کیا جا سکا۔

انہو ں نے PESCOکو فوری طور پر حویلیا ں گرڈ اسٹیشن کے تما م فیڈرز کو مکمل طور پر چلا نے اور لو ڈ منتقل کر نے کی ہدایت کی۔PESCOایبٹ آباد کے افسران نے ڈپٹی سپیکر کو حویلیاں گرڈ اسٹشین اور اس سے ملحقہ فیڈرز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حویلیا ں شہر ،حویلیا ں ٹائون اور کو کل بر سین کے فیڈرز پر کا م مکمل ہو چکا ہے اور یہ فیڈرز حویلیا ں 132 KVگرڈ اسٹیشن سے لو ڈ شفٹنگ کے لیے تیا ر ہیں انہو ںنے ڈپٹی سپیکر کو یقین دلا یا کہ 12مئی تک ان فیڈرز پر لو ڈ منتقل کر دیا جا ئے گا جس سے ان علا قوں کے مکینوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو گی اور کم وولٹج کی وجہ سے درپیش مسائل سے نجا ت مل جا ئے گی ۔