فیصل آباد، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ سے نامور سیاسی شخصیات کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات

ملاقات میں تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا

جمعرات 3 مئی 2018 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پنجاب سے تحریک انصاف کو مزید کامیابیاںحاصل ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنی گالہ اسلام آباد میں فیصل آباد، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ سے نامور سیاسی شخصیات کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے ملاقات میں تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمولیت اختیار کرنے والوں میں فیصل آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہد خلیل ،رائے اعجاز کھرل اور چنیوٹ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی علی حسن شامل ہیں۔ان کے علاوہ پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ ممتاز مانیکا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی شوکت بھی شامل ہیں۔جبکہ گوجرانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ کا بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا گیا۔