ْقصور، ملزمان ایک شخص کی حویلی میں بندھے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی لیکر فرار ہو گئے

جمعرات 3 مئی 2018 20:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) راجہ جنگ کے نواح موضع چھینہ ارلا میں ملزمان ایک شخص کی حویلی میں بندھے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی لیکر فرار ہو گئے ،تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ راجہ جنگ کو دی جانے والی درخواست میں عبدالرشید نے بتایا کہ وہ حسب معمول حویلی میں سویا ہوا تھا ان کی حویلی میں آنے والے ملزمان بوٹا،عبدالحمید اور اشرف وغیرہ لاکھوں روپے مالیت کے 13گائے اور بھینسیں چوری کرکے لے گئے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :