آر پی او نے تین پولیس افسران کے تبادلوں کا حکم جاری کر دیا

جمعرات 3 مئی 2018 20:46

راولپنڈی03 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے تین انسپکٹر اور ایک سب انسپکٹر کا تبادلہ جات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے سی ٹی ڈی سے بصورت تبادلہ ریجنل آفس آنیوالے انسپکٹر احمد خان کا تبادلہ ضلع جہلم جبکہ انسپکٹر اورنگذیب خان کا تبادلہ ضلع راولپنڈی کر دیا۔اسی طرح حال ہی میں ترقی یاب ہونیوالے انسپکٹر غضنفر نیازی کا تبادلہ اٹک جبکہ سب انسپکٹر محمد سلطان قمر کا تبادلہ راولپنڈی سے جہلم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :