ننکانہ صاحب : مسلح ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص قتل کر ڈالا

جمعرات 3 مئی 2018 22:29

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ننکانہ کی تحصیل شاہکوٹ کے بینک UBL سے بہوڑوں چک نمبر 18 کا محمد یونس اور مہنگا 6 لاکھ روپے نکلوا کر اپنی نئی موٹر سائیکل پر اپنے گائوں کے قریب پہنچ گئے عقب سے نامعلوم مسلح2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو آگئے یونس اور اس کے ساتھی مہنگا کو روک کر ان سے چھ لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کی یونس اور مہنگا نے ڈاکوئوں سے مزاحمت شروع کر دی جس پر ڈاکوئوں نے ان پر فائر کھول دیا جس کی زد میں آکر مہنگا زخمی ہو گیا اور یونس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :