پشاور، پیڈوملازمین کا مطالبات کے حل کی یقین دہانی پرہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان
توانائی کے وسائل کوبروئے کارلانے کے لئے پرعزم ہیں،ملازمین کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے،سیکرٹری توانائی انجینئرشکیل قادرخان
جمعرات 3 مئی 2018 21:04
(جاری ہے)
ایسوسی ایشن کی جانب سے پیڈوملازمین کے جملہ مسائل جن میںریگولر ملازمین کے سی پی فنڈز کی جی پی فنڈز میں منتقلی،ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن،ملازمین کے لئے مہنگائی کے تناسب سے الائونس کااجراء،سینئرافسران کی متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں سیکرٹری توانائی انجینئرشکیل قادرخان نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو ان کے جملہ مسائل کو آئندہ پیڈوبورڈآف ڈائریکٹرز اجلاس میں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔جس پر پیڈوملازمین نے بھی ادارے کی بہتری کے لئے حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپورحمایت کا بھی عزم دہرایا۔اجلاس کے آخرمیں سیکرٹری توانائی وخزانہ انجینئرشکیل قادرخان نے کہاکہ صوبائی حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی اورصوبے میں توانائی کے دستیاب قدرتی وسائل کو بروئے کارلانے کے لئے پرعزم ہے۔میرٹ کی بنیادوں پرمحکمہ توانائی اور اسکے تمام منسلکہ اداروں کوانتظامی لحاظ سے مضبوط بنانے کے لئے رولزآف بزنس میں اصلاتی عمل جاری ہے۔ جبکہ مالی اموربھی طے کئے جارہے ہیں جس سے یہ ادارے معاشی لحاظ سے مزید مستحکم ہونگے۔واضح رہے کہ پیڈوصوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کا ذیلی ادارہ ہے جوتوانائی کے منصوبوں پر کام کررہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.