صحافی وہ طبقہ ہے جو حقائق تک پہنچنے کے لیے اپنی جان بھی قربان کر سکتا ہے، رانا سجاد احمد خاں

جمعرات 3 مئی 2018 22:28

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے۔ صحافی وہ طبقہ ہے جو حقائق تک پہنچنے کے لیے اپنی جان بھی قربان کر سکتا ہے۔ان خیالات کااظہارچیئرمین میونسپل کمیٹی رانا سجاد احمد خاں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ا ظہار رائے کی آزادی بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک ہے آزادی اظہار پر یقین رکھنے والے صحافی مشکلات کے باوجود اصل حقائق سے عوام کو باخبر رکھنے میں اپنا کردار اداکر رہے ہیں۔

جو جھوٹ کو سچ کے پردوں میں نہیں چھپاتے اور سچائی کو جان بوجھ کر اپنے تک محدود نہیں رکھتے عہد حاضر میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے جس طرح اپنی جگہ بنا لی ہے اس سے اس کی روز بروز بڑھتی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقبولیت کے باعث عام لوگ بھی صحافت اور اس کے مسائل کو جاننا اور سمجھنا چاہتے ہیں۔ جس کے لئے آج سے بہتر کون سا دن ہو سکتا ہے کہ آج کے دن کو اقوام متحدہ نے صحافت اورآزادی صحافت کے لئے مخصوص کیا ہے۔

صحافت خواہ جس زبان میں بھی ہو۔ اس کی اہمیت اور افادیت کو ہر زمانہ میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ہماری سماجی، سیاسی، معاشرتی، تہذیبی اور اقتصادی زندگی پر جس شدت کے ساتھ اس کے مثبت اور منفی اثرات مرتب ہوتے رہے ہیں۔ اس کا بہرحال اعتراف تو کرنا ہی ہوگاصحافت ترسیل و ابلاغ کا اتناموثر اور طاقتور ذریعہ ہے اور واقعات حاضرہ کی معلومات بہم پہنچانے کا اتنا بہتر وسیلہ ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے سماجی پیشوا، سیاسی رہنما اور مشاہیر ادب نے نہ صرف اس کی بھرپور طاقت کے سامنے سرتسلیم خم کیابلکہ اپنے افکار و اظہار کی تشہیر کے لیے صحافت سے منسلک بھی رہے