پنو عاقل ، ملک برادری کا بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 3 مئی 2018 22:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پنو عاقل کی مکین ملک برادری کے افراد نے برادری کے بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ملک برادری کے وکیل ملک۔خالد ملک۔

(جاری ہے)

جمال و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا ایک سال قبل بچوں کی معمولی بات پر ہونے والا جھگڑا جوابداروں کریم بخش ملک اور ممتازملک دیگر نے جان بوجھ کرانا کا مسئلہ بنا دیا ہے اور ہمارے گھروں پراپنے مسلح افراد کیساتھ ہمارے گھروں پر حملہ کر دیا اور کئی افراد کو زخمی کر دیا متعلقہ تھانے پر رپورٹ درج کرائی جس پرپولیس نے ملوث د و افراد کو گرفتار کیا اب بااثر افراد ہمیں کیس واپس لینے کے لئے دھمکیاں دے رہے ییں ہمیں انصاف تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :