اسلام آباد کا جدید ائیرپورٹ بھی ہمارے بدترین رویوں کا شکار بننے لگا

لاکھوں کروڑوں روپے کی مشینری شہریوں کے بے ہنگم رویوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 3 مئی 2018 23:19

اسلام آباد کا جدید ائیرپورٹ بھی ہمارے بدترین رویوں کا شکار بننے لگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) :اسلام آباد کا جدید ائیرپورٹ بھی ہمارے بدترین رویوں کا شکار بننے لگا۔ لاکھوں کروڑوں روپے کی مشینری شہریوں کے بے ہنگم رویوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق یکم مئی کو اسلام آباد کے نئے اور جدید ائیرپورٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ ایسی جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

4238ایکڑ پر مشتمل پاکستان کا پہلا گرین فیلڈ ائیر پورٹ ہے۔پرانے ائیرپورٹ پر 2 جبکہ نئے پر 7 اسکیننگ مشینیں لگائی گئی ہیں تا کہ مسافروں کو سامان کی چیکنگ کے دوران انتظار کی اذیت سے نہ گزرنا پڑے اور بغیر مشقت اٹھائے ہی انکا سامان اسکیننگ کے عمل سے گزر جائے۔تاہم اسلام آباد کا جدید ائیرپورٹ بھی ہمارے بدترین رویوں کا شکار بننے لگا۔

(جاری ہے)

لاکھوں کروڑوں روپے کی مشینری شہریوں کے بے ہنگم رویوں کے رحم وکرم پر آ گئی۔

کروڑوں روپوں مالیت کی یہ مشینیں ہمارے روایتی بے ہنگم رویوں کا شکار بننا شروع ہو گئیں۔ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ شہری سامان لینے کی جلدی میں انتہائی بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔یہانتک کہ کچھ افراد اسکیننگ کے عمل کے بعد سامان باہر لانے والی فولادی پٹی پر چڑھ کر اپنا سامان پکڑنے کی کوشش میں ہیں۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر کسی بھی ذمہ دار شہری کو پریشان کر دینے کے لیے کافی ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔