پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے انتخابات میں امجد بٹ لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور محمد جمیل منڈی بہائو الدین کے صدر منتخب

جمعرات 3 مئی 2018 23:40

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے انتخابات میں امجد بٹ لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور محمد جمیل منڈی بہائو الدین کے صدر منتخب ہو گئی.

(جاری ہے)

لاہور ہاکی ایسوسی ایشن کی سینئر نائب صدارت کے عہدے پر محمد طارق بٹ. سیکرٹری کے عہدہ پر حسن اختر کامیاب ہوئی. منڈی بہائو الدین ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرخالد محمود. سیکرٹری ظہیر قمر اور فنانس سیکرٹری عامر نوید منتخب ہوئے۔