تیونس میں بین الاقوامی بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

تیونسیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) تیونس کے بڑے جزیرے جِربہ میں مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کے حوالے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس کانفرنس میں تیونس کے وزیراعظم یوسف شاہد نے تقریر کرتے ہوئے اپنے ملک کو امن و برداشت کی سرزمین قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تیونس تمام مذاہب کا ملک ہے اور ہر مذہب کے پیروکار مساوی حقوق کے حامل ہیں۔ واضح ر ہے کہ جزیرے جِربہ میں سب سے زیادہ تیونسی یہودی آباد ہیں۔ اٹلی، فرانس اور اسرائیل سے تین ہزار یہودی زیارت کے لئے جِربہ جزیرے پر تین مئی کو پہنچے تھے۔جہاں یہودی عبادت گاہ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔