سبزیوں کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران 53.1 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے شماریات

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

سبزیوں کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران 53.1 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے نو مہینوں کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 53.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران سبزیوں کی برآمدات 173.16 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 112.95 ملین ڈالر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 60.21ملین ڈالر یعنی 53 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔