تیل، گیس اور توانائی کی صنعت کی16ویں بین الاقوامی نمائش10مئی کو لاہورمیں شروع ہوگی، چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جاپان سمیت 30 ممالک کی 300 کمپنیاں شرکت کریں گی

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

تیل، گیس اور توانائی کی صنعت کی16ویں بین الاقوامی نمائش10مئی کو لاہورمیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) تیل گیس اور توانائی کی صنعت کی 16ویں بین الاقوامی نمائش ’’پی او جی ای ای 2018‘‘ 10مئی 2018ء کو شروع ہوگی۔ جس میں 30 ممالک کی 300 سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

تین روزہ بین الاقوامی نمائش ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگی جس میں ایوانہائے صنعت و تجارت کے علاوہ چین جرمنی اٹلی کینیڈا ‘ آسٹریا ‘ مصر فرانس ‘ ہانگ کانگ ‘ بحرین ‘ سوئیزرلینڈ ‘ جاپان ‘ متحدہ ‘ عرب امارات ‘ برطانیہ ‘ امریکا سمیت دیگر مختلف ممالک کی کمپنیاں شرکت کریں۔

نمائش کے انعقاد سے ملک میں تیل گیس اور توانائی کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی جس سے توانائی کی ضروریات کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی نمائش 12مئی 2018ء کو اختتام پذیر ہوگی۔