سیمینز (پاکستان) کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران895 فیصد اضافہ

جمعہ 4 مئی 2018 11:00

سیمینز (پاکستان) کے بعد از ٹیکس منافع میں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) رواں مالی 2017-18ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران سیمینز (پاکستان) انجینئرنگ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 895 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 31 مار 2018ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 597 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 60 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے خالص منافع میں 895فیصد کے نمایاں اضافہ سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 7.28 روپے کے مقابلہ میں 72.37 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :