ابوظہبی میں بس اور کار تصادم میں 4 طلباء زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ مئی 11:08

ابوظہبی میں بس اور کار تصادم میں 4 طلباء زخمی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) جمعرات کی صبح ابوظہبی میں سکول بس گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 طلباء زخمی ہو گئے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے کے باعث پیش آیا تھا ۔

(جاری ہے)

ابوظہبی ٹریفک پولیس کے ڈرائکٹر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے یوئے بتایا کہ حادثہ شیخ زین بن سلطان روڈ پر صبح 7 بچے پیش آیاتھا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کو زیادہ گہری چوٹیں نہیں آئیں تاہم انھیں اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا ۔