صدر اردوان سے د ورہ جنوبی کوریا میں فلم عائلہ کی حقیقی ہیرو 73 سالہ 'یونجا کِم ' کی ملاقات

جمعہ 4 مئی 2018 11:40

سئیول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نی دورہ جنوبی کوریا کے دوران ملاقاتوں اور مذاکرات کئے ہیں جمعہ کو عالمی میڈیا کے مطابق اردوان نے سب سے پہلے جنگ کوریا کے دوران پیش آنے والے سچے واقعہ پر بنائی جانے والی فلم عائلہ کی حقیقی ہیرو 73 سالہ یونجا کِم کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات دارالحکومت سیول میں صدر اردوان کے قیام کے ہوٹل میں ہوئی۔بعد ازاں صدر اردوان نے عالمی شہرت یافتہ کورئین فرموں ہانوا، ڈائلم اور جی ایس کے منتظمین کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبکچی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :