کریلے کی بہتر پیداوارکیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت

جمعہ 4 مئی 2018 12:06

قصور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھرپور پیداوارکیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار فصل کا اگائو مکمل ہونے کے بعد موجودناغوں کو پُرکرنے کیلئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3 روزکے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلدازجلد اُگ آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خودروپودوں اورجڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئی4 سی5مرتبہ مناسب وترمیں گوڈی کریں تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈسٹاف کا شتکاروں کی مشاورت ومعاونت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہذاکسی بھی مسئلہ کی صورت میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیاجاسکتاہے۔ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھرپور پیداوار کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فصل کا اگائو مکمل ہونے کے بعد موجود ناغوں کوپُرکرنے کیلئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3دانے لگائیں۔

متعلقہ عنوان :