بندگوبھی کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

جمعہ مئی 12:06

قصور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے صوبہ بھرکے بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوارکے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سی3مرتبہ پانی دیاجائے جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر 15دن کردیاجائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشدضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پرمٹی چڑھا دینی چاہئیے تاکہ فصل کا اگائو متاثرنہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگرجڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظرآئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت‘پانی ‘کھادوں‘ سپرے کا ضیاع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :