عینی طاہرہ نے فیشن ڈیزائنگ کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

جمعہ مئی 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے فیشن ڈیزائنگ کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق عینی طاہرہ نے اداکاری اور گلوکاری کے میدان میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد فیشن ڈیزائنگ میں بھی کام شروع کردیاہے اور ابتدائی طور پر انہوںنے سب سے پہلے اپنے ملبوسات تیار کئے ہیں اور عینی طاہرہ نے اپنے ملبوسات زیب تن کر کے ایک مارننگ شو میں بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شو کے دوران عینی طاہرہ نے بتایا کہ اب میں نے اداکاری وگلوکاری کیساتھ فیشن ڈیزائننگ بھی شروع کردی ہے ابھی یہ شوق صرف اپنی ذات تک ہی محدود ہے اگر دوسرے لوگوں کو میرا کام پسند آیاتو اس کو جاری رکھوں گی ورنہ صرف یہ کام اپنی حد تک ہی جاری رکھوں گی ۔

متعلقہ عنوان :