ایس ایس پی تشدد کیس ، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بریت کی اصل وجہ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ مئی 12:27

ایس ایس پی تشدد کیس ، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بریت کی اصل وجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) : ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ عدالت نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر عمران خان کو کیس سے بری کیا۔

سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو نے بھی عمران خان پر تشدد کا الزام عائد نہیں کیا تھا۔ یاد رہے کہ اے ٹی سی کے جج نے 2014ء کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس کا فیصلہ 25 اپریل کو سنایا جائے گا تاہم گذشتہ سماعت پر عمران خان کی عدالت میں عدم پیشی پر بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین پر ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس، پی ٹی وی اور پارلیمان حملہ کیس سمیت 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔