ایکس سی ایم جی کے زیر اہتمام عالمی لوڈر آپریٹر مقابلے کا انعقاد،

قزاخستان کے مراد بیگ اتکلبائیف بہترین آپریٹر قرار

جمعہ 4 مئی 2018 13:20

الماتے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) تعمیراتی مشینری بنانے والی معروف بین الاقوامی کمپنی ایکس سی ایم جی نے قزاخستان کے دارالحکومت الماتے میں تیسرے عالمی لوڈر آپریٹر مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں دنیا بھر سے 18 آپریٹرز نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ایکس سی ایم جی کے نمائندگان اور تعمیرات اور کھدائی کے شعبوں کے مقامی ماہرین پر مشتمل جیوری نے قزاخستان کے مراد بیگ اتکلبائیف کو بہترین آپریٹر قرار دیا۔

ایکس سی ایم جی کے نائب صدر وانگ چنچونے مراد بیگ اتکلبائیف اور مقابلے کے دیگر شرکاء کو مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ 74 سال سے قائم ایکس سی ایم جی گزشتہ چھ سال میں قزاخستان کو 3 ہزار سے زیادہ لوڈرز برآمد کرچکا ہے۔ اس موقع پر ایکس سی ایم جی نے ایل ایل سی ایس۔اے لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے 500 لوڈرز کے آرڈر پر بھی دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :