چین موبائل پے سسٹم کے فروغ میں پاکستان اور دوسرے ممالک کی مدد کرے گا

جمعہ 4 مئی 2018 13:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) چین کی ممتاز پرمنٹ اپیلیکیشن علی پے کے پیچھے ایک کمپنی آنٹ فنانشل سروسز گروپ ایک مقامی موبائل فنانشل سروس پرووایڈر کے ساتھ پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان سمیت علاقائی ممالک کو اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے،جو کہ 10سال کے اندر 2بلین استعمال کنندگان کی خدمت کرنے کے اس کے عالمگیر ہدف کی جانب ایک اور قدم ہے ،فنانشل ٹیکنالوجی کی اس سب سے بڑی کمپنی نے حال ہی میں بنگلادیش کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے ،جس کی روح سے اس نے ملک کے بغیر بنک اور بغیر بنک آبادی کی خدمت کیلئے اس کی ٹیکنالوجیکل اپ گریٹ کی ضروریات میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے ،یہ چینی کمپنی آنٹ حمایت یافتہ مقامی موبائل حل کی عالمگیر مجموعی تعداد 9تک پہنچائے گی جن میں سے بیشتر پاکستان میں بھارت کے پرمنٹ سے لے کر ٹیلی نار مائیکرئو فنانس بنک تک جنوب مشرقی ایشیاء بھر میں بکھرے پڑے ہیں ۔