زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ہندو طالبہ لاپتہ ،ْبھائی کی مدعیت میں نامعلوم اغواروں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ مئی 14:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایم ایس سی کی طالبہ 5روز سے لاپتہ ہے ،ْ پولیس نے طالبہ کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے لال کرشن نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کی بہن بسنتی زرعی یونیورسٹی میں ایم ایس سی زولوجی کی طالبہ تھی جو 29اپریل کو یونیورسٹی سے چھٹی لے کر گھر جانے کے لیے نکلی تھی لیکن گھر نہیں پہنچی ۔لال کرشن کے مطابق جب اس نے موبائل فون پر بہن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ بھی بند نکلا ۔۔پولیس نے لال کرشن کی درخواست پر نامعلوم افرا د کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ۔