ڈائریکٹر کسٹم ویلیو ایشن نے ادرک ،لہسن کی نئی درآمدی قیمتوں کاتعین کردیا

جمعہ 4 مئی 2018 15:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء)ڈائریکٹر کسٹم ویلیو ایشن اقبال منیب نے ادرک اور لہسن کی نئی درآمدی قیمتوں کاتعین کرکے ویلیو ایشن رولنگ نمبر 1299/2018 جاری کردی ہے ،قبل ازیں ادرک اور لہسن کی درآمدی قیمتوں کا تعین ویلیو ایشن رولنگ نمبر 1197/2017 کے تحت کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

بعض درآمدکنندگان نے کسٹمز ویلیو ایشن ڈپارٹمنٹ سے عالمی مارکیٹوں میں جاری قیمتوں کی بنیاد پر ادرک اور لہسن کی نئی درآمدی قیمتوں کا تعین کرنے کی درخواست کی تھی۔