فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کو علماء کرام مشکلات سے اگاہ کریں،پیر امین الحسنات

جمعہ 4 مئی 2018 15:45

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کو علماء کرام مشکلات سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہاہے کہ سفر حج ایک مشکل عبادت ہے کسی پرفضاء مقام کی سیر نہیں ہے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کو علماء کرام ان مشکلات سے اگاہ کریں ان خیالات کااظہار انہوںنے سرکاری حج سکیم کے تحت ہونے والی قرعہ اندازی کے موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین تمام تر سہولیات ملنے کے باوجود شکایتیں کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال حج کے موقع پر ایک حاجی نے رہائش گاہ ،ٹرانسپورٹ اور کھانے کے معیار کو بہترین قرار دیتے ہوئے موبائل سم نہ ملنے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کیا انہوںنے کہاکہ حج ایک مشکل عبادت ہے کوئی مری یا شملہ پہاڑی کی سیر نہیں ہے انہوںنے کہاکہ تبلیغی اجتماع یا عرس پر جانے والے شدید مشکلات کے باوجود کسی قسم کی شکایت نہیں کرتے ہیں جبکہ حج کے لئے حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات ہونے کے باوجود شکایتیں کی جاتی ہیں انہوںنے علماء کرام سے اپیل کی کہ حج پر جانے والے خوش نصیبوں کو دوران حج پیش آنے والی مشکلات سے اگاہ کریں ۔

۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :